QR CodeQR Code

میکسیکو میں حملہ آوروں نے بار کو آگ لگا دی، 23 افراد جل کر ہلاک

28 Aug 2019 21:56

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع ’بار کابالو بلانکو‘ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگا دی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔


اسلام ٹائمز۔ میکسیکو میں حملہ آوروں نے ایک بار کو آگ لگا دی ہے، جس کے نتیجے میں 23 افراد جل کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ جل کر ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع ’بار کابالو بلانکو‘ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگا دی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 23 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 15 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں 4 حالت کی نازک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بار کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ 8 سال بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2011ء میں ایک کیسینو پر حملے میں 52 افراد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 813186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813186/میکسیکو-میں-حملہ-ا-وروں-نے-بار-کو-ا-گ-لگا-دی-23-افراد-جل-کر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org