QR CodeQR Code

یوم عاشور پر پاک فوج اور رینجرز کو ضرورت پڑنے پر طلب کیا جاسکتا ہے، راجہ بشارت

29 Aug 2019 16:42

ملتان میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ مقامی انتظامیہ کی سفارشات پر کیا جائیگا جبکہ موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ بھی متعلقہ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سرکٹ ہائوس ملتان میں محرم الحرام کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان پنجاب پورے صوبے کا دورہ کر رہی ہے، تاکہ محرم الحرام کے انتظامات کو چیک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں، یوم عاشور پر پاک فوج اور رینجرز کو ضرورت پڑنے پر طلب کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہا کہ ہائی پروفائل شخصیات کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر آہنی موقف اختیار کیا ہے، جس سے بزدل دشمن سرحدوں کے بجائے اندرون ملک شرارت کرسکتا ہے، تاہم پنجاب پولیس سمیت تمام فورسز مکمل الرٹ ہیں۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ مقامی انتظامیہ کی سفارشات پر کیا جائے گا جبکہ موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ بھی متعلقہ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 813203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813203/یوم-عاشور-پر-پاک-فوج-اور-رینجرز-کو-ضرورت-پڑنے-طلب-کیا-جاسکتا-ہے-راجہ-بشارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org