0
Wednesday 28 Aug 2019 23:21

کراچی پولیس کا محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

کراچی پولیس کا محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ساؤتھ آفس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی پی سی آئی اے عارف حنیف اور تینوں زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہِ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاری کیں کہ محرام الحرام کے دوران منعقدہ مجالس کے مقامات، برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں، مرکزی اجتماع گاہوں، اسماعیلی اور بوہری کمیونٹی سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کو انتہائی مستعد اور متحرک رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ جلوسوں، مجالس کے مقامات پر لیڈیز پولیس سرچر کو تعینات کیا جائے اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مجالس و جلوس کے حدود میں ہی رکھا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے، جو جرائم پر قابو پانے کیلئے انتہائی محنت اور جاںفشانی کے ساتھ شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش