0
Wednesday 28 Aug 2019 23:28

کراچی بارش جاری، کل بروز جمعرات اسکولز بند رہینگے

کراچی بارش جاری، کل بروز جمعرات اسکولز بند رہینگے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ميں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کل بروز جمعرات اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کل بروز جمعرات کراچی میں اسکول بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر اسکول بند رہیں گے، کیونکہ بچوں اور اساتذہ کا بارش کے باعث اسکول پہنچنا مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج کہیں زیادہ اور کہیں کم بادل برسے، مخلتف علاقوں میں رات کے وقت بھی کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 813220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش