0
Wednesday 28 Aug 2019 23:34

امیر جماعت اسلامی کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امیر جماعت اسلامی کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملاقات کی ہے، جس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے مسئلہ کو اٹھانے کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کشمیر کے اندر 23 روزہ کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال، کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں راہنماوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کشمیر پر اس وقت ''ابھی نہیں تو کبھی نہیں'' کی صورتحال بن گئی ہے۔ مسئلہ کشمیر مودی سرکار کی حماقت سے پوری دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے حکومت کو تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کی آزادی کو اپنی پہلی ترجیح بنائے اور اس مسئلہ پر فوکس کرے۔ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اب آزاد اور انصاف پسند دنیا کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور دنیا کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہی ہے، سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ کو ان کوششوں کے مثبت نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔ ساری کشمیر قیادت اور ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند ہیں، جو بھی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے، اسے پکڑ کر عقوبت خانوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش