0
Wednesday 28 Aug 2019 23:52

پاکستانی فضائی حدود میں بھارت کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، پاکستان سنی تحریک

پاکستانی فضائی حدود میں بھارت کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بھارت کے داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑا کر کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی وقت کا فرعون ہے، اس کے سر کی قیمت لگانے کیلئے علماء سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کوئی طاقت اب روک نہیں سکتی، اقوام متحدہ نے تعصب کا عینک پہنا ہوا ہے، 24 روز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کرفیو اور دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے، گھنٹوں میں مقبوضہ کشمیر بھارت چنگل سے آزاد کرا لینگے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام اپنے مسلمان بھائیوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں، کشمیریوں کی مدد کیلئے پاکستان کے کونے کونے سے جہاد کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں، حکومت کی طرف سے جہاد کے اعلان کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب