0
Wednesday 28 Aug 2019 23:57

مقبوضہ وادی میں قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ برپا ہے، سردار مسعود خان

مقبوضہ وادی میں قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ برپا ہے، سردار مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت مقبوضہ وادی میں قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ بپا ہے، ظالم مودی نسل کشی کر کے  کشمیریوں کو ختم کرنا چا رہا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے شناخت چھیننے کے درپے ہے، نسل کشی روکنا عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج ہے، سرکاری ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ مت کہیے کہ مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا بلکہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی ہے،9 لاکھ فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا ہے، مسلح افواج نے غیرمسلح لوگوں پر حملہ کیا ہے، فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کے ایک نئے باب کا اظہار ہوا، مقبوضہ وادی میں کربلا بپاہے، لوگ بھوکے اور پیاسے اپنے گھروں میں قید ہیں، ان کے پاس ادویات نہیں ہیں، رسد کا کوئی سامان نہیں ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ظالم قابض ہندوستانی فوجیوں نے 10 ہزار کشمیریوں کو قید کر دیا ہے، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، یہ قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ ہے، مودی کے عزائم بہت خطرناک ہیں، وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے شناخت چھیننے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے دو چیلنجز ہیں، پہلا یہ کہ کشمیر میں نسل کشی کو کیسے روکا جائے؟، ظالم محاصرہ کرکے کشمیریوں کو مار رہا ہے، دوسرا چیلنج یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو نو آبادی بننے سے کیسے بچایا جائے؟۔
خبر کا کوڈ : 813231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش