QR CodeQR Code

مقبوضہ وادی کی صورتحال آتش فشاں کے مترادف ہے، دی گارڈین

29 Aug 2019 09:00

برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادر اور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی، نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا، گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال آتش فشاں کے مترادف ہے جو پھٹنے کو تیار ہے۔ گرفتاریوں نے کشمیری خاندانوں کی زندگی تباہ کر دی ہیں، جیل کے گیٹ پر بچوں سے ملنے کے لئے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادر اور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی، نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا، گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایسے آتش فشاں کا منظر پیش کر رہا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔ سخت سکیورٹی کے باوجود کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جیل کے باہر اپنے بچوں سے ملنے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ جیل میں داخلے کے لیے ملنے والوں کے بازو پر خفیہ کوڈ کی مہر لگائی جاتی ہے، ایک ماں کے ہاتھ پر شتر مرغ اور مگرمچھ کی مہر دیکھی۔


خبر کا کوڈ: 813261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813261/مقبوضہ-وادی-کی-صورتحال-آتش-فشاں-کے-مترادف-ہے-دی-گارڈین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org