0
Thursday 29 Aug 2019 09:28

کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے، اعجاز چودھری

کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاک کشمیر یونٹی کونسل کے زیراہتمام لاہور میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا واحد حل صرف جدوجہد میں پوشیدہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، پاک فوج کو اس بات کا مینڈیٹ حاصل ہے کہ وہ کشمیر حاصل کرے، کشمیر کسی ایک سیاسی پارٹی کا مسئلہ نہیں۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ سے نواز کر کشمیریوں کے زخمو ں پر نمک چھڑکا ہے، یو اے ای کے مودی کو ایوارڈ دینے پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دینے کی بجائے متحدہ عرب امارات نے مودی کو ایواڈ دے کر مسلمان دشمنی کاثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، یو اے ای آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے، یو اے ای کا مودی کو ایوارڈ دینے سے پاکستان میں مایوسی ہوئی، سلامتی کونسل نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کیا، کشمیر صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کیلئے انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا سفارتی اور سیاسی نظریہ بالکل صحیح ہے، ہم درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، سلامتی کونسل نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کیا، وزیراعظم 27 ستمبر کو یو این کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر بھر پور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔

اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد فی سبیل اللہ ہے، کشمیری اگر اپنی آزادی کیلئے ہتھیار اٹھائیں تو اسکا اختیار جینوا کنونشن دیتا ہے، وقت آئے گا کہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے، کشمیر کے معاملے پر حکومت نے اپنی پالیسی واضح کر دی، کشمیر پالیسی پر حکومت نے کسی سے بھیک مانگی نہ کسی کی طرف دیکھا، بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 813268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش