0
Thursday 29 Aug 2019 09:37

بھارت نے محبوبہ مفتی سے والدہ کو بھی نہ ملنے دیا

بھارت نے محبوبہ مفتی سے والدہ کو بھی نہ ملنے دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ان کی والدہ گلشن مفتی کو بھی ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن مفتی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے پولیس کو بیٹی سے ملنے کے لیے درخواست دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں محبوبہ مفتی سے ملاقات کے لیے اپنی تلاشی دینے کو بھی تیار تھی، اس کے باوجود مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس معاملے پر محبوبہ مفتی کی بیٹی ثناء التجا مفتی کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے استفسار کیا ہے کہ مائیں اگر بیٹیوں سے مل لیں تو کونسی قیامت آ جائے گی؟
التجا کا مزید کہنا تھا کہ ان سے بھی مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کے حقوق کی آواز اٹھانے پر جنگی مجرم جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے 16 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ پنجروں میں بند جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا تھا کہ کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش