0
Thursday 29 Aug 2019 09:40

مودی نے کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی بنا دیا ہے، اعتزاز احسن

مودی نے کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی بنا دیا ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاک ٹی ہائوس لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کی صدارت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ادیبوں اور شعراء کرام سمیت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے وادی پر بھارتی قبضہ غیر قانونی بنا دیا ہے، اب وقت جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے مقابلہ کرنے کا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں کشمیر کیساتھ کھلواڑ بند کر دینا چاہئیے، ہمیں محتاط زبان استعمال کرنی چاہئیے تاکہ بھارت میں ہمارے حق میں اٹھنے والی آوازیں خاموش نہ ہو جائیں۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ایٹمی جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے پہلی بار کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کیا ہے، روس سمیت پندرہ ممالک نے مذاکرات کی مدد سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ سیمینار میں شریک ادیبوں اور شعرا کرم نے بھی اپنے اپنے انداز میں بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرنے اور عالمی طاقتوں کو یہ مسئلہ حل کروانے کی اپیل کی۔
 
خبر کا کوڈ : 813270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے