0
Thursday 29 Aug 2019 09:49

پی ٹی آئی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر اجتماع کریگی

پی ٹی آئی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر اجتماع کریگی
اسلام ٹائمز۔ وفاق میں حکمران جماعت پی ٹی آئی  نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیاہے۔ پاکستانی قوم جمعہ کو اپنے کشمیری بھائیوں کا یکجہتی کا بھرپور اظہار کرے گی۔ وفاقی حکومت شاہراہ دستور پر مرکزی اجتماع کا اہتمام  کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ ملک بھر میں بارہ سے ساڑھے بجے تک تمام ٹریفک روک دی جائے گی۔ ملک کے تمام اضلاع میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جگہ جگہ اجتماعات ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کیا گیا۔ ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔ وفاقی حکومت شاہراہ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ اسی وقت ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کی جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں  ہونے والے احتجاج کی قیادت کریں گے، احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 813273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش