QR CodeQR Code

پاکستان میں لوگ جبری لاپتہ ہونگے تو کس منہ سے ہندوستان پر اعتراض کرسکیں گے؟ ناصر شیرازی

29 Aug 2019 09:57

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اپنا گھر بھی ٹھیک کرنا ہوگا، اقوام متحدہ اور امریکہ سے توقع رکھنے کی بجائے فطری جدوجہد اور اللہ پر ایمان اور یقین رکھیں گے تو کامیابی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے حمایت مظلومین کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن کو پہنچاننے کا وقت آگیا ہے، جو کشمیر پر ہمارا ساتھی نہیں, وہ دشمن کا ساتھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں، کشمیر مزاحمت کے بلاک سے فطری اتصال کی طرف جا رہا ہے, جو کامیابی کی دلیل ہے، پوری پاکستانی ملت اس مسئلہ پر متحد ہے، حکومت کو جرات مندانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اپنا گھر بھی ٹھیک کرنا ہوگا، اگر پاکستان میں لوگوں کو جبری گمشدہ بنایا جائے گا تو کس منہ سے ہندوستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر اعتراض کرسکیں گے۔؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ سے توقع رکھنے کی بجائے فطری جدوجہد اور اللہ پر ایمان اور یقین رکھیں گے تو کامیابی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 813276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813276/پاکستان-میں-لوگ-جبری-لاپتہ-ہونگے-کس-منہ-سے-ہندوستان-پر-اعتراض-کرسکیں-گے-ناصر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org