QR CodeQR Code

فوکس نیوز سیمت ذرائع ابلاغ امریکی قوم کو مایوس اور گمراہ کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

29 Aug 2019 10:19

اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے گلہ کیا کہ سارا امریکی میڈیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ امریکی قوم کے لیے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر ایک بار پھر برس پڑے اور تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات کو چھوٹا قرار دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے گلہ کیا کہ سارا امریکی میڈیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ امریکی قوم کے لیے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فوکس نیوز سیمت دوسرے ذرائع ابلاغ کے ادارے عظیم امریکی قوم کو مایوس اور گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ امریکی قوم اپنے لیے ابلاغ کے نئے ذرائع تلاش کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا  قوم کے مفاد کے لیے کام نہیں کر رہا، اور قوم کو ذرائع ابلاغ کے نئے آؤٹ لیٹس تلاش کرنے ہونگے۔ امریکہ میں 2020ء میں ہونے والے انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، اور ڈونلڈ اپنی اب تک کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی  صدر ٹرمپ متعدد بار امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813285/فوکس-نیوز-سیمت-ذرائع-ابلاغ-امریکی-قوم-کو-مایوس-اور-گمراہ-کر-رہے-ہیں-صدر-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org