0
Thursday 29 Aug 2019 11:29

زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کاوشوں کو سراہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک 290 کلومیٹر تک مار کرنے والے غزنوی میزائل کا رات کے وقت تجربہ کیا گیا، اس کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے غزنوی میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ، جب پاک بھارت پر تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔ یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل بھی ی 31 مئی کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 813307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش