QR CodeQR Code

کشمیر پر اقوام متحدہ کے کردار سے مطمئن نہیں لیکن مایوس بھی نہیں ہوں، شیخ رشید

29 Aug 2019 12:40

راولپنڈی میں وزیر ریلوے نے اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10محرم کے بعد پاک بھارت سرحد کا دورہ کروں گا، قوم کا بچہ بچہ فوج کےساتھ ہوگا، یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے، ہم جنگ کے خواہش مند نہیں تاہم جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے، راولپنڈی میں وزیر ریلوے نے اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10محرم کے بعد پاک بھارت سرحد کا دورہ کروں گا، قوم کا بچہ بچہ فوج کےساتھ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں تاہم مایوس بھی نہیں ہوں، جس نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا وہ مودی کا یار ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بدلتے ہوئے حالات کو سمجھیں، 27 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پولی کلینک اور پمز میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے جگہ خالی رکھی جائے، ڈینگی ملک بھر میں خطرناک صورت حال اختیار کررہا ہے، ہر ہفتے اسپتالوں کا دورہ کروں گا، پمز اور پولی کلینک میں جگہ خالی رکھنے پروزیراعظم سے درخواست کروں گا۔
 


خبر کا کوڈ: 813326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813326/کشمیر-پر-اقوام-متحدہ-کے-کردار-سے-مطمئن-نہیں-لیکن-مایوس-بھی-ہوں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org