0
Thursday 29 Aug 2019 13:15

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا ایک اور ہوائی حملہ

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا ایک اور ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے "بیت لاھیا" میں واقع اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں چند عمارتوں کو ہونے والے مالی نقصان کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ فلسطینی علاقے سے اسرائیل پر ایک میزائل کے فائر ہونے کے بہانے سے گذشتہ ہفتے سے تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں خصوصاً غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے پے در پے ہوائی حملے کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش