0
Thursday 29 Aug 2019 13:18

آرڈر چاہے ہماری حکومت جاری کرے، قبول نہیں کریں گے، سید جعفر شاہ

آرڈر چاہے ہماری حکومت جاری کرے، قبول نہیں کریں گے، سید جعفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ آرڈر چاہے ہماری حکومت جاری کرے قبول نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر حل ہونے جی بی کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔ استور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد احتساب کا عمل شروع ہوگا۔ چوروں اور لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا، نیب کو میں دعوت دیتا ہوں جی بی میں احتساب کا عمل مجھ سے شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جس طرح انڈیا نے اپنے آئین میں ترمیم کر کے مقبوضہ کشمیر کو جو سیٹ اپ دیا ہے اسی طرح کا سیٹ اپ گلگت بلتستان کو دیا جاے یا آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جاے تو مسئلہ کشمیر بھی اثر انداز نہ ہو گا، ہماری حکومت بھی اگر اسی طرح کا کوئی آرڈر جاری کرے گی تو کسی صورت قبول نہیں ہوگا، سابقہ حکومتوں نے جی بی کو حقوق کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، اب ہم حقوق کے لئے جنگ لڑینگے، جی بی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان اگر گلگت بلتستان کو حقوق نہیں دیں گے تو پھر کبھی حقوق نہیں مل سکیں گے، عمران خان جی بی کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، عوام عمران خان پر اعتماد رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 813334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش