QR CodeQR Code

جمعہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتہی کیا جائے گا، گورنر پنجاب

29 Aug 2019 13:51

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نر یندر مودی کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، ان شاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا خاتمہ ہوگا اور ان کو آزادی ملے گی، کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے، دونوں کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے روز کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنر ہائوس میں اہم اجلاس، لاہور سمیت صوبہ بھر میں جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ 12 بجے قومی ترانہ اور 12 بج کر 3 منٹ پر کشمیر کی یکجہتی میں کشمیری ترانہ بھی چلایا جائے گا۔ اظہار یکجہتی کی تقریبات میں صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی اراکین کو بھی شر کت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نر یندر مودی کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا خاتمہ ہوگا اور ان کو آزادی ملے گی۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے، دونوں کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 813340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813340/جمعہ-کو-لاہور-سمیت-ملک-بھر-میں-کشمیری-بھائیوں-سے-اظہار-یکجتہی-کیا-جائے-گا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org