QR CodeQR Code

بھارت نے پاکستان کی شہ رگ کاٹ دی ہے، یوسف رضا گیلانی

29 Aug 2019 14:14

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور اسلامی ممالک سے حمایت نہ ملنا اچھا شگون نہیں ہے، اقوام متحدہ اور عوامی حقوق کے علمبردار اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی مضبوطی ممکن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی شہ رگ کاٹ دی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور اسلامی ممالک سے حمایت نہ ملنا اچھا شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عوامی حقوق کے علمبردار اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی مضبوطی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اجلاس میں چین نے حمایت کی، بھارت کے ساتھ پاکستان اور چین تنازعات ایک جیسے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت سے اختلاف کے باوجود مسئلہ کشمیر پر ساتھ ہیں، نوجوانوں کو روزگار، ڈالر سستا، مہنگائی کم کرنا حکومت کا منشور تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ دو روز بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہے، جس میں ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 813341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813341/بھارت-نے-پاکستان-کی-شہ-رگ-کاٹ-دی-ہے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org