QR CodeQR Code

زرداری بیمار، اڈیالہ جیل سے پمز منتقل

زرداری پیسے دینے کو تیار، شاہد مسعود کا دعویٰ

29 Aug 2019 14:56

پمز اسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ بلاول سیاست میں ٹھیک ہیں۔ میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو خراب طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو معالجین کی رپورٹس کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، پمز اسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ سابق صدر کو کارڈیک سینٹر میں وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ بلاول سیاست میں ٹھیک ہیں۔ میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم عمران خان کا فارمولا مان چکے ہیں۔اور کہہ رہے ہیں کہ جس نے جتنا جتنا کھایا ہے اس کو پکڑو، مارو، اندر ڈالو جو کرنا ہے کرو۔ میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔ بلاول سیاست میں ایکٹو ہے، بس سب ٹھیک ہے میری جان چھوڑ دو۔


خبر کا کوڈ: 813351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813351/زرداری-بیمار-اڈیالہ-جیل-سے-پمز-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org