0
Thursday 29 Aug 2019 15:10

عراق، حشد الشعبی نے نینوا کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا

عراق، حشد الشعبی نے نینوا کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ عراقی عوامی مزاحمتی فورسز "حشد الشعبی" نے گذشتہ روز عراقی صوبے نینوا میں قائم اپنے فوجی مرکز کے اوپر محو پرواز ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ حشد الشعبی کے بیان کے مطابق اس نامعلوم ڈرون طیارے کو حشد الشعبی کے مرکز کے اوپر 20 منٹ کی پرواز کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے عراقی سرزمین پر بڑھتی جارحیت کے پیش نظر عراقی عدلیہ، سکیورٹی فورسز اور صدارتی دفتر کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی نے حشد الشعبی کی مرکزی کمانڈ کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے ہونے والی جارحیت کو روکنے کیلئے تمامتر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جاری ہفتے کے شروع میں بھی شام کے ساتھ واقع عراقی سرحد کے 15 کلومیٹر کے اندر 2 اسرائیلی ڈرون طیاروں کے ذریعے حشد الشعبی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں حشد الشعبی کا 1 مجاہد شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 813352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش