0
Thursday 29 Aug 2019 16:03

چارسدہ، 8 سالہ بچی سے نامعلوم افراد کی زیادتی

چارسدہ، 8 سالہ بچی سے نامعلوم افراد کی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے نامعلوم ملزمان نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ چارسدہ کے علاقے تنگی کے نواحی علاقے ترکئی غاخے میں پیش آیا، جہاں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ کھیتوں سے 8 سالہ بچی زخمی حالت میں ملی ہے۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور اسے میڈیکل کیلئے پشاور منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی کو سفاک ملزمان نے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد تشدد کر کے کھیتوں میں پھینک کر چلے گئے۔ تھانہ تنگی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش