0
Thursday 29 Aug 2019 16:30

لاہور، پنجاب حکومت کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا، فیصل چوک میں مظاہرہ ہوگا

لاہور، پنجاب حکومت کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا، فیصل چوک میں مظاہرہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کل  جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا مرکزی مظاہرہ فیصل چوک میں ہو گا۔ مظاہرے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین سمیت اعلیٰ افسران شریک ہونگے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ، اسمبلی کے اراکین اور اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ مظاہرے میں اپنی شرکت کو  یقینی بنائیں۔ 12 بجے قومی ترانے اور کشمیری ترانے کے وقت شہر بھر کی ٹریفک کو روک دیا جائے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ قومی اور کشمیری پرچم لیکر آئیں جو شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔
 
خبر کا کوڈ : 813366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش