0
Thursday 29 Aug 2019 17:31

معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں ہے، عبدالحفیظ پاشا

معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں ہے، عبدالحفیظ پاشا
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں، ٹیکس آمدن میں کوئی بہتری نہیں آ سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھہتر سو ارب روپے کے نئے قرض پر تنقید مناسب نہیں، دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کیلئے کتنا قرض لیا۔ نجکاری کا عمل تیز کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس آمدن شروع سے نیچے گر رہی ہے اور اب بھی ویسی ہی حالت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں ہے جبکہ قرضوں کے بوجھ میں اضافے پر تنقید بھی مناسب نہیں ہے۔ 3800 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں میں سے 2100 ارب قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرنا پڑا، جبکہ جولائی میں 292 ارب روپے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 282 ارب روپے ہی جمع ہو سکے۔
ایک سوال پر مشیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق کسی نے تحقیق کرنی ہے تو مجھ سے کرے، نجکاری کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔ ترقیاتی پروگرام کا بھی ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، دیکھنا ہوگا جہاں ترقیاتی فنڈز دیئے اس کا کیا فائدہ ہوا؟
 
خبر کا کوڈ : 813372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش