0
Thursday 29 Aug 2019 20:02

وزیراعظم پاکستان نے کشمیر ایشو پر مضبوط موقف اختیار کرکے عالمی برادی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، محمد ندیم قریشی

وزیراعظم پاکستان نے کشمیر ایشو پر مضبوط موقف اختیار کرکے عالمی برادی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، محمد ندیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب و رکن خصوصی کمیٹی برائے کشمیر ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے کروڑوں باسیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر میں ہونیوالے ہر ظلم پر ہمارے دل بھی خون کے آنسو روتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی خود مختاری ختم کرکے کشمیریوں کی آزادی پر مہر ثبت کر دی ہے، وزیراعظم پاکستان نے کشمیر ایشو پر مضبوط موقف اختیار کرکے عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور دشمن ملک بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیر ایشو پر وفاق کی معاونت کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی وزیر قانون راجہ بشارت کرینگے۔

ندیم قریشی نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ کمیٹی سربراہ راجہ بشارت نے کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بروز جمعہ 30 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کشمیر کے اندر بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں وفاقی حکومت کی معاونت کرے گی، جبکہ مسئلہ کشمیر پر دیگر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی کمیٹی وفاق کی مدد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 813395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش