QR CodeQR Code

کمشنر ملتان کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ

29 Aug 2019 20:12

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ عزاداروں کی آسانی کیلئے روٹس پر تجاوزات، آپریشن اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب فوری شروع کی جائے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر جاری کام بروقت مکمل کروائے جائیں، واسا محرم الحرام میں جلوس کے روٹس پر گٹروں کے ڈھکن کی مرمت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر ملتان کو محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی مرمت پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کی تعمیر و مرمت کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عزاداروں کی آسانی کیلئے روٹس پر تجاوزات آپریشن اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب فوری شروع کی جائے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر جاری کام بروقت مکمل کروائے جائیں۔ واسا محرم الحرام میں جلوس کے روٹس پر گٹروں کے ڈھکن کی مرمت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری مرمت کا کام ہرگز نہیں روکا جائے گا۔ تمام حسب ضرورت کام مکمل کروائے جائیں گے، مقررہ روٹس کی مرمت کے نام پر عوام کے پیسہ کے ناجائز خرچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر، قاضی منصور، سی او میونسپل کارپوریشن محمد اقبال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 813398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813398/کمشنر-ملتان-کی-زیرصدارت-میونسپل-کارپوریشن-کا-اجلاس-محرم-الحرام-کے-انتظامات-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org