QR CodeQR Code

چین کا تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کروانے کا اعلان

29 Aug 2019 20:36

ماہرین کے مطابق چین کی بڑھتی فوجی اور معاشی قوت کے پیش نظر ٹرمپ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ اور ہانگ کانگ مظاہروں کے تناظر میں چین بڑی پریڈ کے زریعے امریکہ اور اتحادیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے اپنے یوم آزادی پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریڈ یکم اکتوبر کو چین کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہو گی جس میں نئے ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ، سفارتی کشیدگی، ہانگ کانگ کی صورتحال کے تناظر میں یہ پریڈ انتہائی اہم ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق چین کی فوج کے جنرل اسٹاف ممبر جنرل کیف زہجن نے کہا ہے کہ چین کی اس پریڈ کا مقصد کسی ملک کو کوئی خاص پیغام دینا نہیں ہے۔ جنرل کیف نے کہا کہ چینی فوج عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ اور چین کی اس پریڈ میں پہلی بار کچھ جدید ہتھیار بھی نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ دوسری جانب چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر برائے تشہیر وانگ ژاؤ ووئی نے کہا ہے کہ پریڈ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ قوم سے ایک اہم خطاب بھی کریں گے۔ ماہرین کے مطابق چین کی بڑھتی فوجی اور معاشی قوت کے پیش نظر ٹرمپ کی جانب سے شروع کی جانے والی تجارتی جنگ اور ہانگ کانگ مظاہروں کے تناظر میں چین بڑی پریڈ کے زریعے امریکہ اور اتحادیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 813407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813407/چین-کا-تاریخ-کی-سب-سے-بڑی-فوجی-پریڈ-کروانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org