QR CodeQR Code

مفتی جعفر حسین نے ملت میں حقوق کے حصول کا شعور پیدا کیا، قاسم شمسی

29 Aug 2019 21:11

مفتی جعفر حسین کی برسی کے موقع پر خصوصی پیغام میں مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوئی ہے۔ مفتی جعفر حسین مرحوم کی استعمار دشمنی، سادگی، نوجوانوں سے محبت، بابصیرت شخصیت و قیادت آج کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ مرحوم مفتی جعفر حسین کی 36ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی صدر قاسم شمسی نے کہا کہ مفتی جعفر حسین کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے، ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں، آپ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی اور اس طرح ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ مفتی جعفر حسین مرحوم کی استعمار دشمنی، سادگی، نوجوانوں سے محبت، بابصیرت شخصیت و قیادت آج کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 813423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813423/مفتی-جعفر-حسین-نے-ملت-میں-حقوق-کے-حصول-کا-شعور-پیدا-کیا-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org