QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے سینٹر قائم

29 Aug 2019 21:46

تمام مدارس بینک اکاؤنٹس کھلوائیں گے اور تمام ٹرانزیکشن اس اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے، رجسٹریشن کا عمل پندرہ ستمبر سے شروع ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے سینٹر قائم کر دیا گیا، پندرہ ستمبر سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، حکومت دنیوی تعلیم کیلئے اساتذہ فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ریجنل سینٹر قائم کیا ہے، مدارس کے تمام معاملات وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت ہوں گے، تمام مدارس بینک اکاؤنٹس کھلوائیں گے اور تمام ٹرانزیکشن اس اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے، حکومت دنیوی علوم پڑھانے کیلئے مدارس کو اساتذہ فراہم کرے گی۔ تمام مدارس یکساں نظام تعلیم کے پابند ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 813427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813427/گلگت-بلتستان-میں-مدارس-کی-رجسٹریشن-کیلئے-سینٹر-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org