QR CodeQR Code

امریکی محکمہ خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور گرفتاریوں پر سخت تشویش

29 Aug 2019 22:43

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں قانونی ضابطوں کی پاسداری اور متاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں قانونی ضابطوں کی پاسداری اور متاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک سوال کےجواب میں یہ بھی کہا کہ ہم بھارت کے سامنے کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ بار بار اٹھاتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813431/امریکی-محکمہ-خارجہ-کو-مقبوضہ-کشمیر-میں-پابندیوں-اور-گرفتاریوں-پر-سخت-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org