0
Thursday 29 Aug 2019 23:22

عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے دو دن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے دو دن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے دو دن یعنی 31 اگست تک کا وقت دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کے پاس اگست 2019ء تک کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دو دن میں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا اور پورا ملک بھی بند ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ون ملین مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اب ہم ان کا اعتماد توڑنا نہیں چاہتے۔ فضل الرحمٰن نے مزید بتایا کہ ہم نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں اور حکومتی کارکردگی بھی سامنے ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا ملک کا ہر شعبہ زندگی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا حل حکومت کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی خاتمے کے لئے، معاشی بحران، ختم نبوت، توہین رسالت، مہنگائی، غلط پالیساں، مدارس اور بے روزگاری کا سوال بھی آئے گا۔ اپوزیشن کے ساتھ اختلاف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات مختلف ہیں، لیکن اسے اختلاف کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ قومی حکومت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجاویز کا متبادل ہے تو پیش کرے لیکن ہم حکومت سے بات نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 813434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش