0
Thursday 29 Aug 2019 23:23

کشمیر کا سودا اور اسرائیل کو تسلیم کرنا حکمرانوں کا ایجنڈا ہے، جماعت اسلامی

کشمیر کا سودا اور اسرائیل کو تسلیم کرنا حکمرانوں کا ایجنڈا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران یاد رکھیں کہ اگر کشمیر کا سودا کرنا، اسرائیل کو تسلیم کرانا اور قادیانیوں کو مسلمان قرار دلوانے کیلئے قرارداد منظور کرانا ان کا مذموم ایجنڈا ہے، تو یہ غیور قوم کبھی پورا نہیں ہونے دے گی، قوم کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑے کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، قوم جہاد کی تیاری کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خواتین بچے نوجوان اور بزرگ درندگی اور نسل کشی سمیت بھارت کے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈوں کے سامنے سرنگوں ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، وہ روزانہ لاشیں اٹھا کر بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں اور پوری پاکستانی قوم بھی ان کی پشت پر کھڑی ہے، لیکن حکمرانوں کے ماتھے پر بزدلی واضح نظر آ رہی ہے، کشمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی مایوس نہیں کرے گی، قوم کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑے کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا قوم جہاد کی تیاری کرے۔

معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے، مگر دنیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، 80 سالہ بوڑھا سید علی گیلانی بھارت کے خلاف کھڑا ہے، بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی، دلت برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، گوشت کھانے پر ایک مسلمان کو مجمعے کا مجمع قتل کر ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر وانی جیسے نوجوان بھارت کے خلاف کھڑے ہیں، آدھے گھنٹے خاموش کھڑے کرنا قوم کو بے وقوف بنانا ہے، پورے ملک میں جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملین مارچ ہوا، اب اتوار کو کراچی میں میگا ملین مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل حکمران کشمیر کا سودا کرنے سے پہلے سوچ لینا، قوم برداشت نہیں کرے گی، کشمیر کا سودا، پھر اسرائیل کو تسلیم کرنا اور قادیانیت کو تسلیم کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب