0
Friday 30 Aug 2019 00:18
کتے چوروں کیساتھ مل گئے!

عراق پر اسرائیلی حملوں کے دوران امریکی فوجی، حفاظتی ریڈارز کو غیر فعال کر دیتے ہیں، ذرائع

عراق پر اسرائیلی حملوں کے دوران امریکی فوجی، حفاظتی ریڈارز کو غیر فعال کر دیتے ہیں، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ عراق کے اعلیٰ سطحی فوجی ذرائع نے عراق پر ہونیوالے ہوائی حملوں میں عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ عراقی فوج کے ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر نے اپنا نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی تحقیقات کے مطابق عراقی وزارت دفاع کو امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ حفاظتی ریڈارز جو خود امریکی فوجیوں کی طرف سے ہی کنٹرول کئے جاتے ہیں، کو اسرائیل کی طرف سے عراقی سرزمین پر حشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے دوران غیر فعال (Disable) کر دیا جاتا ہے، تاکہ غاصب اسرائیلی رژیم کیطرف سے عراقی سرزمین پر ہونے والی ان جارحانہ کارروائیوں کی نشاندہی نہ ہوسکے۔

عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کو فراہم کردہ یہ امریکی ریڈارز دور (Remote Areas) سے بھی کنٹرول کئے جا سکتے ہیں، جن کا تمامتر کنٹرول امریکیوں کے پاس ہی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ عراق کو فراہم کردہ یہ امریکی ریڈارز انتہائی پیشرفتہ ہیں اور عراقی سرزمین پر جارحیت کی مرتکب ہونے والی ہر شے کا کھوج لگانے کے قابل ہیں، لیکن ان کی درست کارکردگی کی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ ان کے تمامتر کنٹرول کا امریکی فوجیوں کے ہاتھ میں ہونا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیارے اور ڈرونز بارہا عراقی سرزمین پر حشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ گذشتہ ہفتے 2 اسرائیلی ڈرونز نے شام کے ساتھ ملحق عراقی سرحد کی طرف سے عراقی سرحد کے 15 کلومیٹرز اندر آکر حشد الشعبی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا، جس میں حشد الشعبی کا 1 مجاہد شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 813448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش