0
Friday 30 Aug 2019 10:34

لاہور، عالمی یوم علی اصغرؑ 6 ستمبر کو منایا جائے گا

لاہور، عالمی یوم علی اصغرؑ 6 ستمبر کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں عالمی یوم علی اصغرؑ 6 ستمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ یوم علی اصغرؑ کی مرکزی تقریب شام 4 بجے قومی مرکز شادمان میں ہوگی۔ تقریب میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو ہمراہ لائیں گے، جنہیں سبز لباس پہنائے جائیں گے اور ماتھے پر ’’یا صاحب الزمانؑ‘‘ کی پٹی باندھی جائے گی۔ یا صاحب الزمانؑ کی پٹی کا مقصد یہ عزم کرنا ہے کہ مائیں امام زمانہؑ سے عہد کرتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو آپؑ کے مشن کیلئے پیش کر رہی ہیں۔ تقریب میں میدان کربلا میں بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ اس دن مائیں اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ عزا خانوں کا رخ کرتی ہیں اور کربلا کے ننھے شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، ان کے مصائب کا تذکرہ کیا جاتا ہے اور مائیں اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ اپنی اولادوں کو نقش شہدائے کربلا پر چلنے کی ترغیب دیں گی اور انہیں مشن امام زمان علیہ السلام کے لئے نذر کرتی ہیں۔
 
 
خبر کا کوڈ : 813470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش