QR CodeQR Code

خيبر پختونخوا اسمبلی، حکومتی ارکان اور اپوزيشن ميں سخت جملوں کا تبادلہ

30 Aug 2019 11:12

مشير تعليم ضياء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ محکمے کی کارکردگی بہترين ہے، اگر کوئی مطمئن نہيں تو کچھ نہيں کرسکتے۔ اسپيکر مشتاق غنی نے معاملہ سنبھالتے ہوئے محکمہ تعليم ميں بے قاعدگيوں کے خلاف تحقيقات کا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعليم خيبر پختونخوا ميں مبينہ کرپشن پر اسمبلی میں حکومتی اور اپوزيشن ارکان ميں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ خيبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ميں گرما گرمی محکمہ تعليم ميں کرپشن کے خلاف اپوزيشن اراکين کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر قائد حزب اختلاف اکرم درانی اور پيپلز پارٹی رہنما نگہت اورکزئی برہم ہوئی اور احتجاج کيا۔ مشير تعليم ضياء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ محکمے کی کارکردگی بہترين ہے، اگر کوئی مطمئن نہيں تو کچھ نہيں کرسکتے۔ اسپيکر خيبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے معاملہ سنبھالتے ہوئے محکمہ تعليم ميں بے قاعدگيوں کے خلاف تحقيقات کا حکم دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 813480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813480/خيبر-پختونخوا-اسمبلی-حکومتی-ارکان-اور-اپوزيشن-ميں-سخت-جملوں-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org