QR CodeQR Code

گورنر شاہ فرمان سے افغان سفیر کی ملاقات، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

30 Aug 2019 11:19

گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف ہمارا ہمسایہ برادری اسلامی ملک ہے بلکہ ہماری ثقافت و روایات بھی مشترکہ ہیں، خطے میں استحکام اور امن و امان کیلئے دونوں ممالک ملکر کام کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے ملاقات کی جس میں علاقائی استحکام اور دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے موقع پر گورنر شاہ فرمان اور عاطف مشعل نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران علاقائی استحکام اور امن و امان کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف ہمارا ہمسایہ برادری اسلامی ملک ہے بلکہ ہماری ثقافت و روایات بھی مشترکہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور امن و امان کیلئے دونوں ممالک ملکر کام کریں گے۔ افغان سفیر عاطف مشعل نے بھی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 813486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813486/گورنر-شاہ-فرمان-سے-افغان-سفیر-کی-ملاقات-امن-کیلئے-مشترکہ-کوششوں-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org