0
Friday 30 Aug 2019 12:22

یوم یکجہتی کشمیر، پورا لاہور سڑکوں پر آمڈ آیا، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے

یوم یکجہتی کشمیر، پورا لاہور سڑکوں پر آمڈ آیا، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر آج پورے ملک میں یوم یکجہتی  کشمیر منایا جا رہا ہے جس کے سلسلہ میں لاہور کے زندہ دلان بارہ بجتے ہیں سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی اور ریلیاں نکالیں۔ ملکی تاریخی میں پہلی بار بیوروکریسی کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا گیا اور سول سیکرٹریٹ کے تمام اعلیٰ افسران چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی قیادت میں مال روڈ پر ہونیوالے جلسے میں پہنچے۔ اس حوالے سے لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سے بھی ریلیاں برآمد ہوئیں جن میں طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں سرکاری سطح پر ہونیوالی مرکزی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 5 منٹ کیلئے پورے لاہور کے سگنلز بند کر دیئے گئے جس پر پورے شہر کی ٹریفک رک گئی اور شہریوں نے اپنی گاڑیوں سے نکل کر کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ دوپہر کے 12 بجے ہی شہر بھر میں سائرن بجائے گئے جس کے بعد شہریوں کا سیلاب سڑکوں پر اُمڈ آیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کی جانب سے بھی لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس کے بعد مظاہرین ریلی کی شکل میں پنجاب اسمبلی کی جانب مارچ کرتے ہوئے فیصل چوک میں پہنچے اور مرکزی تقریب میں شریک ہوئے۔ کوٹ لکھپت میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کے مزدوروں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس میں سیکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز، بینرز، کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ادھر مال روڈ پر جلسے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش