0
Friday 30 Aug 2019 14:42

قوم متحد ہوگی تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی

قوم متحد ہوگی تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں بھی کشمیریوں کی آواز گونج اٹھی، صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں قوم متحد ہوگی تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے۔ آئندہ ہفتے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، کشمیریوں سے یکجہتی کےلیے ایوان صدر میں تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت ہر صورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدرعارف علوی نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ  مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدرمملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں بھی مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 813542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش