QR CodeQR Code

میانوالی، محرم الحرام میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی مشترکہ ایکسرسائز

30 Aug 2019 16:04

مشق کے دوران فرضی دہشت گردوں کی میانوالی، پپلاں، کالاباغ، داؤد خیل میں امام بارگاہوں پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مراسم عزاداری کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی کی ہدایت پر پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر ضلعی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر فرضی دہشت گردوں کی میانوالی، پپلاں، کالاباغ، داؤد خیل میں امام بارگاہوں پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کی صلاحیتوں اور ان کی آپس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کو جانچنا تھا۔ تمام اداروں نے جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر موک ایکسر سائزکو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ تمام ادارے غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813549/میانوالی-محرم-الحرام-میں-ہنگامی-صورتحال-سے-نمٹنے-کیلئے-متعلقہ-محکموں-کی-مشترکہ-ایکسرسائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org