0
Friday 30 Aug 2019 18:17

اب کشمیر کو آزادی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، حلیم عادل شیخ

اب کشمیر کو آزادی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مودی نے غلطی کرکے آخری پتہ کھیل دیا ہے، اب کشمیر کو آزادی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اندرون سندھ مختلف مقامات پر یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے حکم پر آج شہادت سے سرشار ہوکر پوری قوم گھروں سے نکل آئی ہے، آج پوری قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی عوام کشمیری عوام اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیر بھی پاکستان بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوے پاکستان میں عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چھوٹے زرداری بلاول نے ایک بیان تک کشمیری عوام کے حق میں نہیں دیا ہے، نہ سندھ حکومت کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی تقریب مزار قائد پر ہوئی، جس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی۔
خبر کا کوڈ : 813572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش