0
Friday 30 Aug 2019 18:43

پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع نے بھارت و اسرائیل کی نیندیں حرام کر دیں، شاہد لطیف

پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع نے بھارت و اسرائیل کی نیندیں حرام کر دیں، شاہد لطیف
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع نے بھارت و اسرائیل سمیت مادر وطن کے تمام دشمنوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، جلد ہی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی حاصل ہوگی، ان خیالات کا اظہار JF-17 تھنڈر ائیر کرافٹ کے بانی ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے غازی پاکستان فاﺅنڈیشن کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے اعزاز میں منعقدہ "غازی پاکستان گولڈ میڈل" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس نے انہیں JF-17 تھنڈر ائیر کرافٹ کی شاندار تخلیق پر غازی پاکستان گولڈ میڈل اور بہترین کارکردگی پر Examplary Services Award سے نوازا گیا۔

ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے مزید کہا کہ جب امریکا نے پاکستان کو F-16 طیارے دینے اور ان کے پرزوں کی فراہمی تک پر پابندی لگا دی تھی، اس وقت مجھے ایک جدید لڑاکا طیارے کی تخلیق کا ٹارگٹ دیا گیا، جو کہ مختلف مراحل طے کرتا ہوا 3 سال کے مختصر عرصے میں نہ صرف مکمل ہوا، بلکہ ہم نے کامیاب پروازیں بھی کیں، چونکہ یہ فورتھ جنریشن کی صف میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل تھا، اس لئے اس کا نام J F-17تھنڈر ائیر کرافٹ رکھا گیا، جس نے 27 فروری 2019ء کو روسی ساختہ مگ 21 گرا کر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال کر اپنا لوہا منوا لیا، JF-17 تھنڈر کی جتنی ضرورت ہمیں آج ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی،

تقریب کے مہمان خصوصی سابق کور کمانڈر منگلا جنرل غلام مصطفٰی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، جو کہ دراصل ہماری جنگ ہے، ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر کو جلد سے جلد دشمن کے قبضے سے کیسے آزاد کروانا ہے۔ تقریب میں ائیر کموڈور سید نہال عابد رضو ی، چیئر مین غازی پاکستان فاﺅنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفٰی بھٹی کے علاوہ ملک عامر اقبال اعوان، محمد جاوید شر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض آفیشل کمپیئر اسامہ رضی حسینی نے انجام دئیے، جبکہ چوہدری عدنان ظفر آرائیں، عابد حسین علوی، رومان میر محسود، سید عامر شاہ، سجاد رسول عباسی، عبیداللہ گورائیہ، منیب الرحمٰن انصاری و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 813575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش