0
Friday 30 Aug 2019 18:56

سوشل میڈیا پر ”کشمیر آور“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر ”کشمیر آور“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسئلہ کشمیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، دنیا بھر میں کشمیر دوسرا ورلڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، جبکہ پاکستان میں ٹویٹر پر کشمیر آور سب سے ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے، فرائیڈے فار کشمیر، سیو کشمیر، کشمیر بنے گا پاکستان اور نکلو کشمیر کی خاطر بھی ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔ مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، پاکستان سمیت دیگر ممالک بشمول بھارت، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات میں بھی ہیش ٹیگ کشمیر آور سرفہرست رہا۔
خبر کا کوڈ : 813581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش