QR CodeQR Code

پاکستان اگر گلگت بلتستان کو حقوق نہیں دے سکتا تو سٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیوں کیا؟ آغا راحت حسین

30 Aug 2019 20:17

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک ہو کر حقوق کیلئے آواز حق بلند کرنی ہوگی، جی بی کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دے سکتا تو سٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیوں کیا؟ جی بی کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ہم سب کو ایک ہو کر حقوق کیلئے آواز حق بلند کرنی ہوگی۔ شیعہ، سنی اور اسماعیلی بھائی بھائی ہیں، محرم الحرام میں سب سے پہلے امام حسینؑ کا ذکر کرتے ہیں، باہمی اختلافات ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیں اور انتشار پھیلانے والے اصل عناصر کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سے دو جوانوں کو غائب کیا گیا ہے، کئی دن ہوئے ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا، ہمیں بتایا جائے انہیں کس جرم میں اٹھایا گیا؟
 


خبر کا کوڈ: 813588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813588/پاکستان-اگر-گلگت-بلتستان-کو-حقوق-نہیں-دے-سکتا-سٹیٹ-سبجیکٹ-رول-ختم-کیوں-کیا-ا-غا-راحت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org