0
Friday 30 Aug 2019 20:25

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مظہر عباس کات اور آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یک زبان ہوکر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے، مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، ان شاء اللہ آزادی کا سورج جلد وادی کشمیر پر پوری آب و تاب سے چمکے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کشمیر کی ہر پلیٹ فارم حمایت جاری رکھے گی، ان کا مزید کہا کہ کہ ہندوستان ستر سالوں سے بے پناہ قوت اور ظلم کے باوجود تحریک آزادی کو دبا سکا اور کشمیر کی وادی نے برہان وانی جیسے سپوت جنم دینا شروع کر دیئے ہیں، ہم آزادی کشمیر کی تحریک کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ ریلی میں مدرسہ شہید مطہری اور آئی ایس او کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 813590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش