QR CodeQR Code

کوہستان، پل ٹوٹنے سے گاڑی کھائی میں جا گری، 6 لاشیں برآمد، 20 لاپتہ

30 Aug 2019 22:27

ڈی پی او کوہستان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، حادثہ دور دراز پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے پیش آیا، حادثہ کی جگہ تک پہنچنے کیلئے پولیس کے 5 گھنٹے لگیں گے، حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقہ بگڑو میں گاڑی پُل ٹوٹنے سے گہری کھائی میں گر گئی، 6 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ گاڑی میں 26 لوگ سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام لوگ نالہ برد ہوگئے ہیں، حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او کوہستان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، حادثہ دور دراز پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے پیش آیا، حادثہ کی جگہ تک پہنچنے کیلئے پولیس کے 5 گھنٹے لگیں گے۔ ڈی پی او راجہ عبدالصبور کا مزید کہنا تھا کہ 6 لاشیں مل چکی ہیں، 20 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ دور دراز علاقے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813610/کوہستان-پل-ٹوٹنے-سے-گاڑی-کھائی-میں-جا-گری-6-لاشیں-برا-مد-20-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org