0
Friday 30 Aug 2019 23:38

کوہستان، پل ٹوٹنے سے مسافر گاڑی نالے میں جا گری، 26 افراد جاں بحق

کوہستان، پل ٹوٹنے سے مسافر گاڑی نالے میں جا گری، 26 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں مسافر گاڑی نالے میں گرنے سے 26 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ کوہستان کے علاقے کندیا میں گاڑی پل ٹوٹنے کے باعث نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقہ بگڑو میں ڈاٹسن گاڑی پل ٹوٹنے سے نالے میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافر وین باڑی گوگاں سے کمیلہ جا رہی تھی اور گاڑی میں 26 سے زائد لوگ سوار تھے جو تمام لوگ نالے میں بہہ گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی تک 8 لاشیں نکالی ہیں اور 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سابق رکن اسمبلی مولانا عبد الحنان کی پوتی بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او کوہستان راجہ عبدالصبور نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ دور دراز پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، ابھی تک مقامی ذرائع سے ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دور دراز علاقے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، حادثہ کی جگہ تک پہنچنے کے لیے پولیس کو 5 گھنٹے لگیں گے۔
خبر کا کوڈ : 813620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش