QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

31 Aug 2019 00:21

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم نے کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھرپور پیغام دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو گوجرانوالہ کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، قوم نے کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھرپور پیغام دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 813626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813626/مقبوضہ-کشمیر-میں-بگڑتی-صورتحال-علاقائی-امن-کے-لیے-خطرہ-ہے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org