0
Saturday 31 Aug 2019 09:14

کشمیریوں پر مظالم کو لیکر استعفیٰ دینے والے آئی اے ایس افسر کا ڈیوٹی پر لوٹنے سے انکار کیا

کشمیریوں پر مظالم کو لیکر استعفیٰ دینے والے آئی اے ایس افسر کا ڈیوٹی پر لوٹنے سے انکار کیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں لگی پابندیوں کو لے کر آئی اے ایس سے استعفیٰ دینے والے کیرل کے کنن گوپی ناتھن نے ڈی او پی ٹی سے نوٹس ملنے کے بعد بھی دوبارہ ڈیوٹی پر لوٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ گوپی ناتھن کو ان کا استعفیٰ منظور کئے جانے تک فوری طور پر اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے اور کام کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ گوپی ناتھن کو اس بارے میں دمن اور دیو کے مزدور محکمہ سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس میں ڈی او پی ٹی کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کسی سرکاری افسر کا استعفیٰ تبھی اثر میں آتا ہے جب اس کو منظور کیا جاتا ہے۔

کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ میں بدھ کی رات کو ہی سلواسا واقع اپنے گھر پہنچا۔ تبھی نوٹس کے بارے میں پتہ چلا۔ یہ پروسیس کے تحت دیا گیا نوٹس ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ منظور ہونے تک مجھے ڈیوٹی پر واپس لوٹ جانا چاہیئے، لیکن میں اپنی رائے عام کرچکا ہوں اور اپنے فیصلے پر مضبوطی سے برقرار ہوں۔ میرے لئے ڈیوٹی دوبارہ جوائن کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے مستقبل کو لے کر کچھ طے نہیں کیا ہے۔ میں نوکری کے لئے دوسرے آپشن تلاش کررہا ہوں جو پرائیویٹ اداروں کے ساتھ پبلک سروس سے جڑے ہوں۔

گزشتہ ہفتہ کافی تھکا دینے والا رہا اور مجھے اس بارے میں کچھ کرنے کا وقت نہیں ملا۔ واضح رہے کہ کنن گوپی ناتھن نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ وہ ایسی حالت میں کام نہیں کر سکتے ہیں جہاں لوگوں کے حقوق اور آزادی کو کچلنے کے لئے نوکرشاہی مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے غیراعلانیہ ایمرجنسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش