QR CodeQR Code

کشمیری بھائیوں کے لئے پاکستانی قوم کے جذبات قابل قدر ہیں، سردار عتیق

31 Aug 2019 09:49

قومی رابطہ کونسل پاکستان کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم کا بچہ بچہ سڑک پر آیا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے لئے قوم کے جذبات قابل قدر ہیں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم کا بچہ بچہ سڑک پر آیا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی رابطہ کونسل پاکستان کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر کڑے وقت میں کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا اور زلزلہ کے موقع پر جس بھرپور طریقے سے کشمیری عوام کی خدمت کی وہ قابل تعریف ہے۔ تقریب سے چیئرمین قومی رابطہ کونسل پاکستان عبدالمجید امجد نے اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 813656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813656/کشمیری-بھائیوں-کے-لئے-پاکستانی-قوم-جذبات-قابل-قدر-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org